0
Thursday 21 Oct 2021 10:26

لاہور، جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، ایک جاں بحق، ایک زخمی

لاہور، جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، ایک جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ملتان روڈ پر رہائشی علاقہ میں واقع فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے راہگیر جان بحق جبکہ ایک شخص جھلس گیا۔ دھماکہ کے باعث فیکٹری کے سامنے واقع آفس کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملحقہ گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے ملتان روڈ پر واقع فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا، آواز دور تک سنی گئی اور دھویں کے بادل بھی دیکھے گئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکہ اعوان ٹاؤن میں بوتلیں اور جوس بنانے والی بینز فیکٹری میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشوں ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے فیکٹری کے سامنے موجود آفس کی دیوار زمین بوس ہو گئی جبکہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے گھر لرز اٹھے، انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے زلزلہ آگیا ہو، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سے راہگیر یاسین خوف کا شکار ہو کر بھاگا تو ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، آتشزدگی سے تینتیس سالہ شبیر بھی جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دھماکے اور آتشزدگی سے فیکٹری مکمل تباہ ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 959767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش