0
Thursday 21 Oct 2021 10:18

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 سے بھی کم رہ گئی

عالمی وبا سے پاکستان میں اموات کی تعداد 28 ہزار 328 ہو گئی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 سے بھی کم رہ گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 44 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 622 مثبت پائے گئے، اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک 12 لاکھ 66 ہزار 826 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 12 لاکھ  13  ہزار 799 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ روز کوویڈ 19 سے متاثرہ مزید 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 28 ہزار 328 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 699 ہے ، جن میں سے ایک ہزار 690 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 750، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 132، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 571، بلوچستان میں 33 ہزار 149، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 417 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 377 ہو گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار536، خیبر پختونخوا 5 ہزار 698، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش