QR CodeQR Code

کالعدم جماعت کا دھرنا، لاہور کے بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

21 Oct 2021 10:43

موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاون میں بند کی گئی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس کیساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاون میں بند کی گئی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 959772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959772/کالعدم-جماعت-کا-دھرنا-لاہور-کے-بعض-علاقوں-میں-موبائل-فون-اور-انٹرنیٹ-سروس-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org