QR CodeQR Code

روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک

مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا

21 Oct 2021 10:46

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔ ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہےکہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے لہٰذ اس فائدے کو بھی مدنظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔ مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔ ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کر دیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 959773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959773/روپے-کی-قدر-گرنے-سے-اوورسیز-پاکستانیوں-کو-فائدہ-ہوا-گورنر-اسٹیٹ-بینک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org