0
Thursday 21 Oct 2021 10:54

پشاور، فورسز کی کارروائی میں داعش خراسان کے 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور، فورسز کی کارروائی میں داعش خراسان کے 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مسلح مقابلے کے بعد تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں تین دہشتگرد مارے گئے اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ داعش خراسان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے تین ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش