QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ملاقات

نئے ڈی جی ISI کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ممکنہ طور پہ جمعہ کو جاری ہوگا

21 Oct 2021 11:09

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم واحد تھری اسٹار جنرل ہیں، جنہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ایک ہفتے یا دس دن کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، جب کہ ملک کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بحیثیت کور کمانڈر پشاور اپنے نئے اسائنمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ملاقات متوقع طور پر چند روز کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کی باضابطہ منظوری سے متعلق ہے۔ اس اہم ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور نئے ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دن میں متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ نوٹی فکیشن جمعہ کے روز ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم واحد تھری اسٹار جنرل ہیں، جنہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ایک ہفتے یا دس دن کے اندر نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، جب کہ ملک کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بحیثیت کور کمانڈر پشاور اپنے نئے اسائنمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ آئی ایس پی آر نے 6 اکتوبر کو فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا، ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی۔


خبر کا کوڈ: 959779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959779/وزیراعظم-عمران-خان-سے-لیفٹیننٹ-جنرل-ندیم-انجم-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org