0
Friday 2 Sep 2011 14:07

6 ستمبر کو ملک بھر میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جائے گا

6 ستمبر کو ملک بھر میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جائے گا

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں یوم دفاع 6 ستمبر بروز منگل روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات، گلگت و بلتستان اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ 6 ستمبر یوم دفاع کو صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 95978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش