QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز جاری کر دیا

21 Oct 2021 11:07

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے۔ ا


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز جاری کردیا،  حکم دیا کہ اعظم سواتی 26 اکتوبر کو پیش ہوکر شوکاز کا جواب دیں۔ اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل کی جگہ ان کے جونیئر وکیل کمیشن میں پیش ہوئے، آگاہ کیا کہ وکیل چودھری فیصل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے استفسار کیا کہ آپ نے سینئر وکیل سے کیس پر بریفنگ نہیں لی؟ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وکالت نامہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے تھے۔ اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے۔ اعظم سواتی کے الزامات پر قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس سے الیکشن کمیشن کے ارکان نے واک آؤٹ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 959780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959780/الیکشن-کمیشن-نے-اعظم-سواتی-کو-شوکاز-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org