0
Thursday 21 Oct 2021 12:22

فرانسیسی سفارتکار کی بیدخلی سے یورپی ممالک کیساتھ تعلقات کشدیدہ ہو جائینگے، شیخ رشید

فرانسیسی سفارتکار کی بیدخلی سے یورپی ممالک کیساتھ تعلقات کشدیدہ ہو جائینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے فرانسیسی سفارتکار کو ملک بدر کا مطلب ہوگا کہ پاکستان، یورپی ممالک سے باہر ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار سے ہٹ کر ملک میں مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے وزیراعظم عمران خان کام کر رہے ہیں جبکہ فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے ہمارے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشدیدہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر مکمل یقین ہے اور اگر کوئی شخص مجھ سے بڑا دعویدار ہے، جس نے ختم نبوت کے معاملے پر مجھ سے زیادہ قید کاٹی ہے تو مجھے بتائے میں گھر جا کر اس کو مبارک باد دوں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قدر اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا کی توجہ حاصل ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور ٹی ایل پی کا حوالہ دے کر کہا کہ جب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ اپنا جمہوری حق استعمال کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم یا ٹی ایل پی نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 959791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش