QR CodeQR Code

شیخ رشید کو اہم اجلاس میں فوری شرکت کی ہدایت

21 Oct 2021 12:41

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے، ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس کے لیے فوری شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو گئے۔اس سے قبل ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرلیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے، ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 959793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959793/شیخ-رشید-کو-اہم-اجلاس-میں-فوری-شرکت-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org