QR CodeQR Code

اسرائیل کا جنوبی سوڈان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

2 Sep 2011 14:22

اسلام ٹائمز:09 جولائی کو شمالی سوڈان سے الگ ہونے والے جنوبی سوڈان کے صدارتی امور کے وزیر اور وزیر خارجہ دینق الور نے کہا کہ ان کی حکومت جلد تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کر کے اپنے سفیر کے نام کا بھی اعلان کر دے گی۔ اس کے ساتھ اسرائیلی سفارت خانہ بھی جیوبا میں کام شروع کر دے گا۔


جیوبا:اسلام ٹائمز۔ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جیوبا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں پہلے صہیونی وفد کے جنوبی سوڈان کے موقع پر کیا گیا۔ 09 جولائی کو شمالی سوڈان سے الگ ہونے والے جنوبی سوڈان کے صدارتی امور کے وزیر اور وزیر خارجہ دینق الور نے کہا کہ ان کی حکومت جلد تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کر کے اپنے سفیر کے نام کا بھی اعلان کر دے گی۔ اس کے ساتھ اسرائیلی سفارت خانہ بھی جیوبا میں کام شروع کر دے گا۔ اس موقع پر اسرائیلی ڈپٹی سپیکر ڈینی دانون نے کہا کہ اسرائیل جنوبی سوڈان کی معیشت کو ترقی دینے کے لیے بھرپور مدد فراہم کرے گا تاکہ افریقہ میں اسے اپنا ایک حقیقی دوست میسر آ سکے۔ دانون نے مزید کہا اسرائیل جنوبی سوڈان سے دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت بالخصوص جنوبی سوڈان کے زرعی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں معاونت کرے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 95980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95980/اسرائیل-کا-جنوبی-سوڈان-میں-سفارت-خانہ-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org