0
Thursday 21 Oct 2021 16:24

کوئٹہ، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کی درخواست جمع

کوئٹہ، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کی درخواست جمع
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو جمع کروائے جانے والی درخواست میں ظہور بلیدی کو بی اے پی کا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں بی اے پی کے 12 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ ان افراد میں سردار عبدالرحمان کھیتران، ظہور احمد بلیدی، سردار صالح بھوٹانی، جان محمد جمالی، بشریٰ رند، حاجی اکبر اسکانی، ماہجبین شیریں، میر سکندر علی عمرانی، نور محمد ڈمر، حاجی خان لہری، لیلیٰ ترین اور لالا رشید شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش