QR CodeQR Code

بجلی موجود ہے تو کیوں نہ عوام کو سستی فراہم کی جائے، نیپرا کا کے الیکٹرک سے سوال

21 Oct 2021 17:34

سماعت کے دوران ممبر نیپرا نے پیکج کے بعد مہنگے پلانٹس چلانے کا اعتراض اٹھایا تو حکام نے بتایا کہ جنوری میں کھپت بڑھنے پر ایل این جی کی طلب بھی بڑھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نیپرا حکام نے کے الیکٹرک پر سوال اٹھا دیا کہ بجلی موجود ہے تو کیوں نہ عوام کو سستی فراہم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کیلئے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ نیپرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کی سردیوں میں سبسڈی کی عوامی شکایت پر سماعت ہوئی، نیپرا حکام نے بتایا کہ پیکج نومبر سے فروری 2022ء کیلئے مانگا گیا، اطلاق 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر ہوگا، کے الیکڑک کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی رکھی گئی۔ چیئرمین نیپرا کے پوچھنے پر پاور ڈویژن حکام نے اضافی بجلی اور فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے، حالیہ حالات کے تحت حکومت نے یہ پیکج متعارف کرایا۔

ممبر نیپرا نے پیکج کے بعد مہنگے پلانٹس چلانے کا اعتراض اٹھایا تو حکام نے بتایا کہ جنوری میں کھپت بڑھنے پر ایل این جی کی طلب بھی بڑھے گی، تمام ڈسکوز کے ساتھ  مل کر اسٹریٹیجک ایکشن پلان بنا رہے ہیں۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پیکج سے صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہیں تو سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ وائس چئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی موجود ہے تو کیوں نہ عوام کو سستی فراہم کی جائے، اگر 70 سال میں ٹھیک نہیں ہو سکی تو دیکھنا ہوگا کہ خرابی کہاں ہے، بجلی کمپنیاں سسٹم توسیع پر فنڈ خرچ کر رہی ہیں، پرانے فیڈرز کو بہتر نہیں کیا جا رہا۔


خبر کا کوڈ: 959826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959826/بجلی-موجود-ہے-کیوں-نہ-عوام-کو-سستی-فراہم-کی-جائے-نیپرا-کا-کے-الیکٹرک-سے-سوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org