0
Thursday 21 Oct 2021 18:53

مسئلۂ ادلب کا مستقل حل اسے دہشتگردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے، علی اصغر خاجی

مسئلۂ ادلب کا مستقل حل اسے دہشتگردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے، علی اصغر خاجی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے جنیوا میں منعقد ہونے والے شامی آئین ساز کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف عالمی شخصیات کے ساتھ ساتھ سینیئر ترک سفارتکار سلجوقی اونال کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے جس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سلجوقی اونال نے شامی آئین ساز کمیٹی کے چھٹے اجلاس کا خیرمقدم کیا اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شامی قومی مفاد کے حصول پر اس گفتگو کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس موقع پر علی اصغر خاجی نے زور دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ شامی آئین ساز کمیٹی کی بنیادیں آستانہ مذاکرات پر استوار ہیں جبکہ اس پلیٹ فارم پر ہونے والی گفتگو کو شامی عوام کی مرضی کے عین مطابق اور بغیر کسی بیرونی مداخلت کے جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے ادلب کی تازہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ادلب کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کے دوران حاصل ہونے والی مفاہمتوں پر عمل کیا جائے تو بہت سی مشکلات فوری طور پر برطرف ہو جائیں گی جبکہ مسئلۂ ادلب کا مستقبل حل اسے دہشتگردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک اور پوری کی پوری شامی سرزمین کا حکومتی رٹ میں شامل کرنا ہے۔ اس ملاقات کے دوران مستقل قریب میں منعقد ہونے والی آستانہ مذاکرات کی آئندہ نشست کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فارس نیوز کے مطابق ایرانی ڈپٹی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اٹلی، روس و قطر کے سفارتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق علی اصغر خاجی نے اٹلی کے سفارتی نمائندے کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام میں وجود میں آنے والا استحکام پورے خطے کے امن و استحکام کا باعث بنے گا کہا کہ پابندیوں پر مبنی امریکہ و یورپ کی سیاست سے شامی بحران کے حل میں کسی قسم کی مدد کی توقع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ شامی آئین کے اولین مسودے کی تیاری کے حوالے سے دمشق اور مخالف گروہوں کے درمیان مفاہمت طے پا گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش