QR CodeQR Code

کوئٹہ، ظہور بلیدی بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر مقرر، جام کمال کا اعتراض

21 Oct 2021 19:05

بی اے پی کے 12 ارکان کی درخواست پر ظہور بلیدی کو پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست پر موجود دستخطوں کو جعلی قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹری طاہر شاہ کاکڑ کی جانب سے جاری شدہ ایک اعلامیہ میں سابق وزیر خزانہ ظہور بلیدی کو بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی نے بی اے پی کے 12 صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تحریری درخواست پر پارٹی کا نیا پارلیمانی لیڈر ظہور بلیدی کو ڈکلیر کیا ہے۔
 
دوسری جانب وزیراعلیٰ جام کمال خان نے پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کی درخواست پر دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے بی اے پی کے صدر اور پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کو دستخطوں کی تصدیق کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ آئینی طور پر پارٹی صدر کے اختیار میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 959849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959849/کوئٹہ-ظہور-بلیدی-بی-اے-پی-کے-پارلیمانی-لیڈر-مقرر-جام-کمال-کا-اعتراض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org