0
Thursday 21 Oct 2021 19:08

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر 2021ء کو پہلے مرحلے کے انتخابات کا شیڈول جاری کر رہے ہیں، 17 اضلاع کے انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے جب کہ ویلج نیبر ہوڈ اور تحصیل کونسلز کے انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 16  جنوری 2022ء کو باقی اضلاع کے انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 959851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش