0
Thursday 21 Oct 2021 19:20

پورے بھارت نے کشمیر سے منہ پھیر لیا ہے، سجاد لون

پورے بھارت نے کشمیر سے منہ پھیر لیا ہے، سجاد لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ شہری ہلاکتوں پر میں شرمسار ہوں اور آگے کیا ہوسکتا ہے اس سے مجھے خوف آتا ہے۔ وادی کشمیر میں ہر سو خوف و ہراس کا ماحول ہے اور پورے بھارت نے کشمیر سے منہ پھیر لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سجاد غنی لون نے کہا میں وادی کشمیر میں نشانہ بنا کر ہلاک کئے جانے کے واقعات پر شرمسار ہوں لیکن یہ بھی خوف ہے کہ آگے کیا ہوسکتا ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بدترین ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں مزید شہری ہلاکتوں اور خوف کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے اور اسی کی انہیں فکر ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ باقی بھارت کے لوگوں نے اپنا منہ پھیر لیا ہے اور کشمیر کے لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ بھارت کے لوگوں کا دباؤ ہی مودی حکومت کے رویہ کو بدلا سکتا ہے جو وہ کشمیر کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 959857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش