QR CodeQR Code

عراق، حشد الشعبی کیجانب سے باقیماندہ داعشی دہشتگردوں کیخلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز

21 Oct 2021 19:31

جاری ہونیوالے ایک بیان کیمطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کے بریگیڈ 41 نے سرکاری سکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبہ صلاح الدین میں موجود باقیماندہ عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ملکی سکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبہ صلاح الدین میں موجود عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ عراقی چینل موازین نیوز کے مطابق حشد الشعبی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد مذکورہ علاقے کی فول پروف سکیورٹی اور وہاں کسی بھی قسم کے دہشتگرد عناصر کی عدم موجودگی کا اطمینان حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عدلیہ کی جانب سے ہر قسم کے اندرونی و بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دہشتگردی سے متعلق تمام مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ عراقی وزارت انصاف نے چند روز قبل ہی ملکی جیلوں میں قید عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے اعداد و شمار کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے واع نیوز کو بتایا تھا کہ اس وقت عراقی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد دہشتگرد قید ہیں جن میں سے نصف کو سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 959859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959859/عراق-حشد-الشعبی-کیجانب-سے-باقیماندہ-داعشی-دہشتگردوں-کیخلاف-وسیع-کلین-سویپ-آپریشن-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org