QR CodeQR Code

34 پارلیمانی ارکان نے اسپیکر کے گھر پناہ لی ہے، ظہور بلیدی

21 Oct 2021 20:14

اپنے ایک بیان میں بی اے پی کے رہنماء نے کہا ہے کہ حکومت نے 4 ارکان کو لاپتہ کیا ہے، جسکے بعد 34 ارکان اسمبلی نے صوبائی اسپیکر کے گھر پناہ لے لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 ارکان لاپتہ ہونے کے بعد اسمبلی کے 65 میں سے 34 اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر پناہ لے لی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ہمارے 4 ارکان کو لاپتہ کیا گیا تھا۔ آئی جی بلوچستان کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ ایم پی ایز کو بازیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان جام کمال کے دباؤ میں آنے کے بجائے ہمیں سکیورٹی فراہم کریں اور لاپتہ اراکین کو بازیاب کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 959863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959863/34-پارلیمانی-ارکان-نے-اسپیکر-کے-گھر-پناہ-لی-ہے-ظہور-بلیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org