QR CodeQR Code

ماسکو میں اگلے ہفتے سے دس روزہ لاک ڈائون کا اعلان

21 Oct 2021 22:13

ماسکو کے میئر سرگئی سبیانین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کرونا کی ہلاکت خیزیوں میں مزید تیزی کا امکان ہے، اس لیے پابندیوں میں سختی لائے جائے گی اور 28 سے 7 نومبر تک لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا۔ اس دوران دارلحکومت میں تمام تجارتی و دیگر سرگرمیاں معطل کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں اگلے ہفتے سے دس روزہ لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ماسکو کے میئر سرگئی سبیانین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کرونا کی ہلاکت خیزیوں میں مزید تیزی کا امکان ہے، اس لیے پابندیوں میں سختی لائے جائے گی اور 28 سے 7 نومبر تک لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا۔ اس دوران ماسکو میں تمام تجارتی و دیگر سرگرمیاں معطل کی جائیں گی۔ روس اس وقت کرونا وبا کی شدید لپیٹ میں ہے۔ حالیہ دنوں میں روزانہ کیسز کی بلند ترین شرح ریکارڈ کی گئی جبکہ روزانہ ہلاکتیں بھی ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ہفتہ کے روز روس میں پہلی مرتبہ کرونا سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئی تھیں جبکہ منگل، بدھ اور جمعرات کے روز بھی روزانہ ایک ہزار سے زائد اموات واقع ہوئیں۔ سرد علاقہ ہونے کی وجہ سے ماسکو سمیت روز کی دیگر ریاستوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہیں۔ سردیوں میں کرونا وائرس کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں بھی وائرس سے ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بدھ کے روز امریکہ میں کرونا وائرس سے دو ہزار سے زائد اموات واقع ہیں۔ ادھر بھارت، ایران اور برازیل میں وبا کی لہر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ امریکہ، روس اور ترکی میں کیسز کی شرح میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959870/ماسکو-میں-اگلے-ہفتے-سے-دس-روزہ-لاک-ڈائون-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org