QR CodeQR Code

کوہلو، جندران ویل سے گیس کے ذخائر دریافت

21 Oct 2021 22:50

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق جندران ویل میں 1627 میٹر گہرائی کے بعد گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق گیس کے ذخائر جندران ویسٹ ایکس ویل سے دریافت ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ ذخائر سے یومیہ 24 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکلے گی۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ جندران ویل کی کھدائی کا آغاز اسی سال مئی میں ہوا تھا اور 1627 میٹر گہرائی کے بعد گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959873/کوہلو-جندران-ویل-سے-گیس-کے-ذخائر-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org