QR CodeQR Code

کراچی کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو زرداری

21 Oct 2021 22:59

چیئرمین پی پی نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے انہیں کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو نے دوران بریفنگ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بطور خاص ہدایت کی کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی قلیل مدت میں دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959875/کراچی-کی-ترقی-میں-کوئی-رکاوٹ-برداشت-نہیں-کروں-گا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org