QR CodeQR Code

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

21 Oct 2021 23:03

صدر مارکوس پلیئر نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہیگا، پاکستان کو جون میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل شراکت دار اے پی جی کی نشان دہی پر ایکشن پلان میں بڑی حد تک منی لانڈرنگ کے مسائل تھے، پاکستان مجموعی طور پر اس نئے ایکشن پلان پر بہتر کار کردگی دکھا رہا ہے، ایکشن پلان کے 7 میں سے 4 نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے، اس میں حکام کی فنانشل نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کیلئے قانونی ترامیم شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔ فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی 27ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرائم اور دہشت گردی کی مالیاتی معاونت کے خلاف عالمی کارروائی کو مضبوط بنانے کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔ فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے، اس حوالے سے پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے جبکہ باقی ماندہ تین نکات پر بھی عملدرآمد کے لیے پیشرفت جاری ہے۔

فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیٹف کا کہنا ہے کہ بھرپور تعاون پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مارکوس پلیئر نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان کو جون میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل شراکت دار اے پی جی کی نشان دہی پر ایکشن پلان میں بڑی حد تک منی لانڈرنگ کے مسائل تھے، پاکستان مجموعی طور پر اس نئے ایکشن پلان پر بہتر کار کردگی دکھا رہا ہے، ایکشن پلان کے 7 میں سے 4 نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے، اس میں حکام کی فنانشل نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے قانونی ترامیم شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 959877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959877/ایف-اے-ٹی-کا-پاکستان-کو-ایک-بار-پھر-گرے-لسٹ-میں-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org