QR CodeQR Code

سرینگر میں خواتین اور اسکول بچیوں کی تلاشی لینے پر محبوبہ مفتی برہم

22 Oct 2021 10:54

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر کا ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے، جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی نے لایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ کئی روز سے سرینگر میں خواتین قابض فورسز کی جانب سے لڑکیوں اور اسکول بچیوں کی تلاشی لینے کے تصاویر وائرل ہونے کے بعد جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جن سے ہم دہائیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اس تصویر کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس میں فورسز کی خواتین ونگ کی اہلکار ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی کرتی ہیں۔

محبوبہ مفتی کا ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے، جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی نے لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی پالیسوں نے ہمیں دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد شہر سرینگر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کیا گیا ہے جہاں سرینگر کے قلب لالچوک میں خواتین سی آر پی ایف اہلکاروں کو خواتین راہگیروں کی تلاشی کا کام سونپا گیا ہے۔ اس دوران بچیوں کی کتابوں تک کی تلاشیاں لی جا رہی ہے جس پر سماج کے مختلف حلقوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ان تصاویر کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959906/سرینگر-میں-خواتین-اور-اسکول-بچیوں-کی-تلاشی-لینے-پر-محبوبہ-مفتی-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org