0
Friday 22 Oct 2021 16:12

مقبوضہ کشمیر، بڈگام کے نانوائی پر دوبارہ سیفٹی ایکٹ عائد اور جیل منتقل

مقبوضہ کشمیر، بڈگام کے نانوائی پر دوبارہ سیفٹی ایکٹ عائد اور جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے چند ماہ قبل جیل سے رہائی پانے والے ایک نوجوان کو دوبارہ ’پی ایس اے‘ کے تحت جیل بھیج دیا ہے۔ اس دوران افراد خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے جو غریب کنبے کا واحد سہارا ہے جس کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔ پکھرپورہ بڈگام کا رہائشی معراج الدین کمار کو پولیس نے گزشتہ دنوں تھانے بلایا اور اسے دوسرے تھانے لے جایا گیا جہاں سے اسے جمعرات کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مذکورہ نوجوان کے کنبہ نے میڈیا کو بتایا معراج الدین ایک غریب ہے اور نانوائی کا کام کر کے اپنے بچوں اور معمر والدین کی کفالت کرتا ہے۔

اہلخانہ نے روتے بلکتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے دعوٰی کیا ہے ان کا بیٹا کسی بھی ملک دشمن کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو رہائی کیا جائے کیوں کہ وہ کنبے کا واحد کفیل ہے یا ان کے تمام افراد کو بھی جیل میں بند کیا جائے۔ افراد خانہ نے آنسوں بہاتے ہوئے بتایا ان کے بیٹے کو پہلے بھی اسی طرح جیل بھیج دیا گیا اور 8 ماہ قبل اس کو رہا گیا تھا۔ خیال رہے اس سے قبل ضلع پلوامہ میں بھی 10 افراد پر پی ایس کا اطلاق عائد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش