0
Friday 22 Oct 2021 10:53

بھارتی وزیر داخلہ کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرائیں، حکیم یاسین

بھارتی وزیر داخلہ کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرائیں، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین اور سابق وزیر حکیم محمد یاسین نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دورے کے دوران جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کریں اور سیاسی قیدیوں اور نوجوانوں کی رہائی کے لئے فوری اقدامات کریں۔ حکیم یاسین نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر امن اور جمہوریت کے پھلنے پھولنے کے لئے ترس رہا ہے جو اس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے کوئی بڑا اقدام نہ کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ اپنے آئندہ سرینگر دورے کے دوران نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی، ریاست کی بحالی کا اعلان کریں گے۔

حیکم یاسین نے کہا کہ ریاست کی بحالی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے سب سے بڑا سی بی ایم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو مرکزی وزراء کے وادی کے حالیہ دورے کے تاثرات کا جائزہ لینا چاہیئے اور ترقیاتی کاموں اور مختلف اسکیموں کے نفاذ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہیئے۔ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کی مسلسل حراست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکیم یاسین نے زیر حراست افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ وادی کشمیر میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ضبط کرنے پر روک لگائیں اور پولیس اور نیم فوجی دستوں کو ہدایت دیں کہ وہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 959908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش