0
Friday 22 Oct 2021 19:06

کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج، لاہور میں داخلی و خارجی راستے بند، شہری پریشان

کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج، لاہور میں داخلی و خارجی راستے بند، شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی، کئی جگہ پر سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئیں تو کئی مقامات پر ٹریفک کے دبائو کی وجہ سے سڑکیں جام ہیں۔ ادھر میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کو خط لکھ کر لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور میں آج ملتان روڈ، گرینڈ بیٹری سٹاپ، اقبال ٹاؤن، نواں کوٹ، سمن آباد، شیرا کوٹ اور سبزہ زار میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ ملتان روڈ پر سمن آباد موڑ کے قریب اور گرڈ سٹیشن سٹاپ پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں بلیوارڈ پر بھی دبئی چوک میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، جس کی وجہ سے دیگر علاقوں کے مکین شہریوں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 959987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش