QR CodeQR Code

گوادر، کسٹمز کی کارروائی، ایک کروڈ مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

22 Oct 2021 19:40

ترجمان کسٹمز کے مطابق غیر ملکی سامان کو مسافر کوچ کے ذریعے تربت سے کراچی لے جایا جا رہا تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر کسٹمز کی جانب سے پنجگور کے مقام پر ایک کارروائی کے نتیجے میں ایک کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گوادر کسٹمز نے پنجگور کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے جوس، چاکلیٹ، پلاسٹ شاپر، کریم ملک اور ہزاروں جوڑے ربڑی شوز برآمد کرکے گرفت میں لے لیا ہے، جس کی قیمت ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز نے کوچ کو بھی قبضے میں لیتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 959991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/959991/گوادر-کسٹمز-کی-کارروائی-ایک-کروڈ-مالیت-کا-غیر-ملکی-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org