QR CodeQR Code

علامہ مقصود ڈومکی کی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض بٹ سے ملاقات

22 Oct 2021 21:32

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت کا تعاون رہا مگر اربعین شہداء کربلا کے موقع پر درج ہونے والے مقدمات پر ہمیں شدید تشویش ہے لہذا چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر درج مقدمات واپس لئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت کا تعاون رہا مگر اربعین شہداء کربلا کے موقع پر درج ہونے والے مقدمات پر ہمیں شدید تشویش ہے لہذا چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر درج مقدمات واپس لئے جائیں۔ ملاقات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی مشیر فیاض بٹ نے کہا کہ حکومت یہ مقدمات واپس لے گی اور وہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے فیاض بٹ کو عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کے عنوان سے ایک کتاب کا تحفہ پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 960007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960007/علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-وزیراعلی-سندھ-کے-مشیر-برائے-مذہبی-امور-فیاض-بٹ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org