0
Friday 22 Oct 2021 23:30

قم المقدسہ میں "سیرت پیغمبر اکرم (ص) در نہج البلاغہ" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

قم المقدسہ میں "سیرت پیغمبر اکرم (ص) در نہج البلاغہ" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مرکز افکار اسلامی قم کے توسط سے قم المقدسہ کے مدرسہ حجتیہ کے شہید مطہری ہال میں "سیرت پیغمبر اکرم (ص) در نہج البلاغہ" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی نظامت حجت الاسلام والمسلمین سید زاہد حسین بخاری نے کی۔ پروگرام کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین سید جنت علی شاہ نے تلاوت کلام مجید سے کیا اور جناب روح اللہ اور سید طاہر شیرازی نے بالترتيب نعت رسول مقبول اور منقبت پیش کی۔ سیمینار سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید توقیر عباس کاظمی نے اپنے موضوع "نبوت و امامت در نہج البلاغہ" پر روشنی ڈالتے ہوئے نہج البلاغہ کو صحیح معنی میں اپنی زندگی پر لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی سمینار کے دوسرے خطیب تھے، جنہوں نے "سیرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم در نہج البلاغہ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے آئینہ قرار دیا اور کہا کہ نہج البلاغہ کے دروس کو تسلسل سے جاری رکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ تعلیمات نہج البلاغہ کو عام کیا جا سکے۔ آخر میں اجتماعی طور تعجیل فرج کے لئے دعای امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی تلاوت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 960024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش