0
Saturday 23 Oct 2021 00:33

اغواء اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی کا سابق افسر گرفتار

اغواء اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی کا سابق افسر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اغواء اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج عثمان شاہ کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کراچی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے عثمان شاہ عرف میجر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اغواء اور قتل میں مطلوب تھا، جبکہ اس کا تعلق چھالیہ مافیا سے بھی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم عثمان شاہ خود کو ایک حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا، سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا انچارج تھا اور اسے 2019ء میں شکایات کی وجہ سے نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور عمران محسود کے ساتھ مل کر فضل نامی شخص کو گھر سے اغوا کیا اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ فضل کو قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر کسٹم انٹیلی جینس کو پکڑوائی تھی، چھالیہ کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد تھی اور فضل سے متعلق ہمیں کسٹم کے ایک اہلکار نے مخبری کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 960031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش