0
Saturday 23 Oct 2021 00:58

شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ‏جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ دہشتگردوں کی موجودگی کی ‏اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آپریشن میں برآمد ہتھیار اور ‏گولیاں بھی تحویل میں لےلی گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکراللہ شہید ہو گئے۔ 34 سال کے نائیک خلیل کا تعلق خیبر ‏پختونخوا کے شہر کوہاٹ سے ہے جب کہ 21 سال کے سپاہی شاکراللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 960037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش