QR CodeQR Code

کوئٹہ، بی اے پی کے لاپتہ ارکان کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

23 Oct 2021 01:03

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بی اے پی کے چار لاپتہ قرار دیئے جانے والے پارلیمانی ارکان نے کوئٹہ آنے اور قدوس بزنجو کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے چار لاپتہ اراکین کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے والے چار پارلیمانی اراکین جو قرارداد کے پہلے دن سے لاپتہ تھے، اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ایم پی اے بشریٰ رند، ایم پی اے لیلیٰ ترین، ایم پی اے ماہ جبین شیران اور ایم پی اے حاجی اکبر اسکانی نے اپنی خیریت کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اغواء کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ بعض مصروفیات کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت آئے ہوئے تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے چاروں ایم پی ایز نے مزید کہا ہے کہ کل کوئٹہ آکر سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے گروپ میں دوبارہ شامل ہونگے اور وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 960038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960038/کوئٹہ-بی-اے-پی-کے-لاپتہ-ارکان-کا-ویڈیو-پیغام-سامنے-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org