QR CodeQR Code

لاہور میں پیدا شدہ صورتحال لال مسجد کے واقعہ سے مماثلت رکھتی ہے، امیر العظیم

23 Oct 2021 09:49

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان ہر جماعت کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ وہ کس کے ایماء پر اور کن کو خوش کرنے کیلئے شیلنگ کرا رہی ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سعد حسین رضوی اور احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے تمام افراد کو رہا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان ہونیوالے معاہدے پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا شدہ حالات اور جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعت سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرے، خونریزی بند اور معاملہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ امیر العظیم کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر بلاجواز طاقت اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، لاہور میں پیدا شدہ صورتحال لال مسجد کے واقعہ سے مماثلت رکھتی ہے، آئین پاکستان ہر جماعت کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ وہ کس کے ایماء پر اور کن کو خوش کرنے کیلئے شیلنگ کرا رہی ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سعد حسین رضوی اور احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے تمام افراد کو رہا کرے۔


خبر کا کوڈ: 960067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960067/لاہور-میں-پیدا-شدہ-صورتحال-لال-مسجد-کے-واقعہ-سے-مماثلت-رکھتی-ہے-امیر-العظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org