QR CodeQR Code

جب تک سعد رضوی رہا نہیں ہوتے، مذاکرات نہیں ہونگے، ٹی ایل پی کا اعلان

23 Oct 2021 10:01

مرکزی شوریٰ کے رکن اور ترجمان سید سرور حسین سیفی کے مطابق ہمیں مذاکرات کیلئے بلا کر پیچھے سے ہمارے کارکنان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، ہمارے ہزاروں کارکن شدید زخمی ہوچکے، درجنوں کارکنان کو گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے رکھوالے ہیں اور ملک کی ہر چیز کے محافظ بھی ہیں، اب قائد حافظ سعد حسین رضوی ہی مذاکرات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سے مرکزی شوریٰ کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک امیر جماعت حافظ سعد حسین رضوی رہا نہیں ہوں گے، تب تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ مرکزی شوریٰ کے رکن اور ترجمان سید سرور حسین سیفی کے مطابق ہمیں مذاکرات کیلئے بلا کر پیچھے سے ہمارے کارکنان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، ہمارے ہزاروں کارکن شدید زخمی ہوچکے، درجنوں کارکنان کو گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے رکھوالے ہیں اور ملک کی ہر چیز کے محافظ بھی ہیں، اب قائد حافظ سعد حسین رضوی ہی مذاکرات کریں گے۔

تحریک لبیک کے ترجمان سید سرور حسین سیفی نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے نیت کا ٹھیک ہونا ضروری ہے، لیکن حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی، لگتا ہے کہ حکومت کسی اور کی خوشنودی کیلئے ہماری لاشیں گرا رہی ہے، پُرامن شرکاء مارچ کو پُرتشدد بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ پیر سید سرور حسین شاہ سیفی نے کہا کہ ریاستی جبر و تشدد کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حکومت کو نہتے کارکنان کے خون کا حساب دینا ہوگا، ہمیں ہمارے آئینی اور قانونی حق سے کوئی محروم نہیں کر سکتا۔


خبر کا کوڈ: 960068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960068/جب-تک-سعد-رضوی-رہا-نہیں-ہوتے-مذاکرات-ہونگے-ٹی-ایل-پی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org