0
Saturday 23 Oct 2021 10:17

نہتی یمنی عوام کیخلاف سعودی جارحیت کے 2400 روز مکمل، 13 ہزار بیگناہ خواتین و بچے شہید و زخمی

نہتی یمنی عوام کیخلاف سعودی جارحیت کے 2400 روز مکمل، 13 ہزار بیگناہ خواتین و بچے شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ مظلوم یمنی عوام کے خلاف جارح سعودی عرب اور دسیوں ممالک پر مشتمل سعودی فوجی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کو آج 2 ہزار 400 روز مکمل ہو گئے ہیں جبکہ اس موقع پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں خواتین و بچوں کے حوالے سے سرگرم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "انتصاف" نے اعلان کیا ہے کہ ان ایام میں کل 13 ہزار 199 خواتین و بچے شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں 6 ہزار 266 خواتین و بچے شہید ہوئے ہیں جن میں 2 ہزار 408 خواتین اور 3 ہزار 818 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی بمباری میں زخمی ہونے والی یمنی خواتین و بچوں کی کل تعداد 6 ہزار 979 ہے جبکہ اس میں 2 ہزار 822 خواتین اور 4 ہزار 157 بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب ایندھن، غذا اور دواؤں کے ذخیروں پر جارح سعودی فوجی اتحاد کی شدید بمباری اور سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث یمن میں خوراک، دواؤں اور ایندھن کی بھی شدید قلت ہو چکی ہے جبکہ ملک میں بجلی نہ ہونے باعث کم از کم 1 ہزار 500 یمنی ہسپتال و بنیادی مراکز صحت مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں درحالیکہ ہزاروں یمنی مریضوں کی زندگی کا دارومدار انہی ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 960069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش