0
Saturday 23 Oct 2021 10:29

بلوچستان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں محکمے نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش