QR CodeQR Code

جام شہادت نوش کرنیوالے اہلکار محکمے کا فخر ہیں، آئی جی پنجاب

23 Oct 2021 11:17

راو سردار علی خان کا کہنا ہے کہ شہداء نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں کالعدم تنظیم کے مظاہرے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنیوالے فرض شناس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایت کی کہ شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں اور پولیس کے تصادم میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 960075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960075/جام-شہادت-نوش-کرنیوالے-اہلکار-محکمے-کا-فخر-ہیں-ا-ئی-جی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org