QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی، 15 اموات ریکارڈ

23 Oct 2021 11:16

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 552 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا اور کیسز و اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں صرف 552 نئے کیسز اور 15 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 15 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 552 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار 648 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 142، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 349 اور بلوچستان میں 33 ہزار 171 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 382، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 428 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960077/پاکستان-میں-کورونا-کیسز-واضح-کمی-15-اموات-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org