0
Saturday 23 Oct 2021 12:11

راولپنڈی میں راستے بند، کالعدم جماعت کا احتجاج

راولپنڈی میں راستے بند، کالعدم جماعت کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی مری روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ بند ہے، جہاں جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ مری روڈ سے اسلام آباد تک جانے والا واحد ڈبل روڈ کھلا ہوا ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی گزشتہ روز سے معطل ہے، جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر تعینات ہے۔
خبر کا کوڈ : 960088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش