QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی مرکزی ورکنگ کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

23 Oct 2021 12:20

اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے بالا ادارے سرپرست کونسل کے اہم رکن ڈاکٹر سجاد رئیسی نے شرکاء اجلاس سے خصوصی گفتگو کی اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او کے مرکزی صدر معین رضا اصغری کی صدارت میں تنظیم کا 2 روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس بعنوان ’کربلا و اطاعتِ حق‘ اندرون سندھ کے شہر سکرنڈ نواب شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام یونیورسٹیز، اضلاع اور ڈویژنز نے شرکت کی، اجلاس میں تفصیلی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے بالا ادارے سرپرست کونسل کے اہم رکن ڈاکٹر سجاد رئیسی نے شرکاء اجلاس سے خصوصی گفتگو کی اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


خبر کا کوڈ: 960090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960090/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-مرکزی-ورکنگ-کونسل-کے-اجلاس-کا-انعقاد-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org