QR CodeQR Code

لاہور، میٹرو بس سروس جزوی بحال، اورنج ٹرین بدستور بند رہے گی

23 Oct 2021 12:52

پنجاب ماس ٹرانزٹ کی ہدایات کے بعد آپریٹر ’’ویڈا‘‘ کی جانب سے میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باعث ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بدستور بند رکھی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لاہور کا ماس ٹرانزٹ سسٹم بُری طرح متاثر ہے۔ میٹرو بس سروس تو جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تاہم اورنج لائن ٹرین بدستور بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ کی ہدایات کے بعد آپریٹر ’’ویڈا‘‘ کی جانب سے میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باعث ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بدستور بند رکھی گئی ہے۔
 
احتجاج اور دھرنے کے باعث متاثرہونیوالی اورنج لائن ٹرین بدستور بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے 4 اسٹیشنز مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کے باعث آپریشنل نہیں ہو سکے۔ سکیورٹی ایشوز کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں کیا جا سکا۔ اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنر کے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سٹاف کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 960098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960098/لاہور-میٹرو-بس-سروس-جزوی-بحال-اورنج-ٹرین-بدستور-بند-رہے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org