QR CodeQR Code

سپیکر جی بی اسمبلی کی منظوری کے بغیر تبادلے اور ٹینڈرز کروانے پر سیکرٹری کو نوٹس

23 Oct 2021 13:00

سیکرٹری کے نام جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تبادلے غیر قانونی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سیکرٹری نے اتھارٹی سے منظوری کے بغیر کئی ٹینڈرز بھی کروائے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی منظوری کے بغیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں تبادلے اور ٹینڈرز کروانے پر سیکرٹری جی بی اسمبلی عبد الرزاق کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سپیکر جی بی اسمبلی سید امجد زیدی نے سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے کیے گئے تبادلے بھی منسوخ کر دیئے۔ سیکرٹری کے نام جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تبادلے غیر قانونی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سیکرٹری نے اتھارٹی سے منظوری کے بغیر کئی ٹینڈرز بھی کروائے۔ شوکاز نوٹس میں سیکریٹری سے یہ بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ ستمبر میں سٹیشن چھوڑ کر اسلام آباد کیوں چلے گئے، حالانکہ مجاز اتھارٹی نے کوئی منظوری بھی نہیں دی تھی۔ جواب نہ دینے کی صورت میں کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 960100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960100/سپیکر-جی-بی-اسمبلی-کی-منظوری-کے-بغیر-تبادلے-اور-ٹینڈرز-کروانے-پر-سیکرٹری-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org