QR CodeQR Code

کالعدم تنظیم سے ملتے جلتے ناموں والی تنظیموں کے کارکن بھی گرفتار

23 Oct 2021 13:13

لاہور سے کالعدم تحریک لبیک کی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کے بعد کالعدم تنظیم سے ملتے جلتے ناموں والی تنظیموں کے کارکن بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم سے ملتے جلتے ناموں والی تنظیموں کے کارکن بھی گرفتار کئے جانے لگے۔ کالعدم تنظیم سے نام کی مماثلت کی بناء پر تحریک لبیک اسلام، تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے رہنماوں اور کارکنوں کو بھی گرفتاری کیا جا رہا ہے۔ صاحبزادہ پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، علامہ فرمان علی حیدری اور علامہ محمد صدیق مصحفی کے مطابق علامہ محمد مدثر حسین رضوی آف راولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، لاہور اور دیگر اضلاع سے رہنماوں و کارکنان کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے، حالانکہ ان کی جانب سے کسی احتجاج کی کال نہیں دی گئی تھی۔ دوسری طرف تحریک لبیک کے کارکنان نے گذشتہ رات مینار پاکستان گراونڈ میں قیام کیا، جہاں سے وہ آج اسلام آباد کیلئے عازمِ سفر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 960105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960105/کالعدم-تنظیم-سے-ملتے-جلتے-ناموں-والی-تنظیموں-کے-کارکن-بھی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org