QR CodeQR Code

سکردو، چھومک پل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

23 Oct 2021 13:13

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ چھومک پل گیا تھا، پل پر دونوں نے سیلفی لی جس کے فوری بعد ہی تھلے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں چھومک پل سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر نوجوان نے خودکشی کر لی۔ گانچھے کے علاقے تھلے سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ اسماعیل نے ہفتہ کی صبح دس بجے کے قریب خودکشی کر لی۔ ریسکیو کی ٹیمیں لاش کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ چھومک پل گیا تھا، پل پر دونوں نے سیلفی لی جس کے فوری بعد ہی تھلے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیلئے سٹی تھانہ منتقل کر دیا ہے جبکہ لاش کی تلاش کا کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 960106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960106/سکردو-چھومک-پل-سے-نوجوان-نے-چھلانگ-لگا-کر-خودکشی-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org