0
Saturday 23 Oct 2021 13:13

سکردو، چھومک پل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

سکردو، چھومک پل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں چھومک پل سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر نوجوان نے خودکشی کر لی۔ گانچھے کے علاقے تھلے سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ اسماعیل نے ہفتہ کی صبح دس بجے کے قریب خودکشی کر لی۔ ریسکیو کی ٹیمیں لاش کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ چھومک پل گیا تھا، پل پر دونوں نے سیلفی لی جس کے فوری بعد ہی تھلے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیلئے سٹی تھانہ منتقل کر دیا ہے جبکہ لاش کی تلاش کا کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 960106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش