QR CodeQR Code

وزیراعظم کی وزراء کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت

23 Oct 2021 13:40

عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور حکومتی ٹیم آج لاہور میں ٹی ایل پی سے مذاکرات کریگی، حکومتی ٹیم میں پیر نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہونگے۔


اسلام تائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے بات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی، حکومتی ٹیم میں پیر نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی پیر نورالحق قادری نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے کئے ہیں، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، عوام کے مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس فورس مانگ لی ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریوں کو اسلام آباد کی سکیورٹی کے لئے اینٹی رائٹ فورس دستے بھجوانے کے لئے مراسلے بھیج دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر 10،10 ہزار نفری پر مشتمل پولیس دستے اسلام آباد بھیجیں۔


خبر کا کوڈ: 960117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960117/وزیراعظم-کی-وزراء-کو-کالعدم-تحریک-لبیک-سے-مذاکرات-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org