QR CodeQR Code

لاہور، کالعدم تحریک لبیک کی اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری

23 Oct 2021 13:56

اطلاعات کے مطابق قافلے میں جاں بحق ہونیوالے کارکنوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ تحریک لبیک نے اسلام آباد میں لاشوں سمیت دھرنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کا قافلہ لاہور سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے، کارکنان کی پیش قدمی جاری ہے۔ قافلہ گوجرانوالہ کی طرف گامزن ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں داخلے کا راستہ کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے کارکنان نے کرین کی مدد سے رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قافلے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ تحریک لبیک نے اسلام آباد میں لاشوں سمیت دھرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 960120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960120/لاہور-کالعدم-تحریک-لبیک-کی-اسلام-آباد-طرف-پیش-قدمی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org