0
Saturday 23 Oct 2021 13:56

لاہور، کالعدم تحریک لبیک کی اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری

لاہور، کالعدم تحریک لبیک کی اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کا قافلہ لاہور سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے، کارکنان کی پیش قدمی جاری ہے۔ قافلہ گوجرانوالہ کی طرف گامزن ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں داخلے کا راستہ کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے کارکنان نے کرین کی مدد سے رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قافلے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ تحریک لبیک نے اسلام آباد میں لاشوں سمیت دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 960120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش