QR CodeQR Code

لاہور، کالعدم تنظیم اور پولیس میں تصادم، 2 اہلکار شہید، 44 زخمی ہوئے

23 Oct 2021 14:33

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مشتعل جھتوں نے پولیس پر شدید پتھراو کیا اور پٹرول بم استعمال کئے۔ لاہور میں شہید ہونیوالوں میں ہیڈ کانسٹیل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں۔ مشتعل ہجوم کے تشدد سے 44 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کالعدم تنظیم کے مشتعل ہجوم اور پولیس کے مابین ہونیوالے تصادم میں 44 پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ 2 شہید ہوئے۔ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مشتعل جھتوں نے پولیس پر شدید پتھراو کیا اور پٹرول بم استعمال کئے۔ لاہور میں شہید ہونیوالوں میں ہیڈ کانسٹیل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں۔ مشتعل ہجوم کے تشدد سے 44 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ سروسز ہسپتال میں 15 اہلکار لائے گئے، جن میں سے 8 کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ 7 اہلکار زیرِعلاج ہیں۔ اسی طرح میو ہسپتال میں 16 زخمی لائے گئے، 12 ڈسچارج کر دیئے گئے جبکہ 2 اہلکار ابھی تک زیرعلاج  ہیں۔

میاں منشی ہسپتال میں 7 زخمی لائے گئے، جن میں سے ایک کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 6 تاحال زیرِعلاج ہیں۔ فاروق ہسپتال، نواز شریف ہسپتال اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں پولیس کا ایک ایک زخمی زیر علاج ہے۔ گنگا رام ہسپتال میں 3 زخمی اہلکار لائے گئے تھے، جن میں سے 2 ڈسچارج کر دیئے گئے جبکہ 1 زخمی زیرِعلاج ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی نوید، انسپکٹر مسعود، ایس ایچ او کاہنہ، ایس ایچ او گوالمنڈی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں نذر حسین، عثمان، شاہد، خالد، شوکت علی، مقصود علی، سب انسپکٹر حسنین، انسپکٹر سعادت اور کانسٹیبل ادریس شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/960126/لاہور-کالعدم-تنظیم-اور-پولیس-میں-تصادم-2-اہلکار-شہید-44-زخمی-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org